پاکستان
04 اگست ، 2015

پی ٹی آئی ارکان ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک پر رائے شماری نہیں ہوسکی

پی ٹی آئی ارکان ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک پر رائے شماری نہیں ہوسکی

اسلام آباد.......قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق تحاریک پر رائے شماری آج نہیں ہوسکی۔ حکومت اور پیپلزپارٹی کی درخواست کے باوجود جے یو آئی اورایم کیوایم تحاریک واپس لینے پرراضی نہ ہوئیں اور معاملہ جمعرات تک مؤخر کردیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان اور فاروق ستار نے کہا کہ معاملہ مشاورت کے لیے مزید دو چار روز کے لیے مؤخر کر دیا جائے۔ پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے ایوان میں واپس آئے، اس کے بعد انہوں نے اجلا س سے واک آؤٹ کیا۔تحریک انصاف نےکسی بھی فیصلے تک ایوان سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :