پاکستان
04 اگست ، 2015

مارگلہ ہلز میں راستہ بھول کر جنگل میں پھنسنے والے 4لڑکے مل گئے

مارگلہ ہلز میں راستہ بھول کر جنگل میں پھنسنے والے 4لڑکے مل گئے

اسلام آباد......اسلام آباد مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو پر راستہ بھول جانے کی وجہ سے جنگل میں پھنس جانے والے 4 لڑکے تلاش میں جانے والے پولیس اہلکاروں کو مل گئے۔ 2 لڑکوں کا تعلق کراچی اور 2 کا اسلام آباد سے ہے۔ اس سے قبل پھنسے ہوئے لڑکوں نے جیونیوز سے رابطہ کرکے اپنی بپتا سنائی تھی۔ان لڑکوں نے موبائل فون کے ذریعے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا ۔ اس دوران لڑکوں کا کہنا تھا کہ وہ کسی کھائی کے پاس ہیں اور انہیں جانوروں کی آوازیں آ رہی ہیں۔ پولیس کے کمانڈوز نے مارگلہ ہلز کے جنگلات میں ان لڑکوں کو ڈھونڈ نکالا۔ یہ لڑکے بہت تھک چکے تھے اور چل نہیں پا رہے تھے۔ پولیس اہلکاروں انہیں اپنے کندھوں پر اٹھا کر جنگل سے باہر لائے۔

مزید خبریں :