04 اگست ، 2015
اسلام آباد.......الیکشن کمیشن کی مکمل خود مختاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے کمیشن کی مالی خود مختاری کی منظوری دے دی ہے، امید کی جارہی ہے کہ اس کے نتیجے میں انتخابات کے بعد الزامات میں کمی ہوجائے گی۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس چیئرمین زاہد حامد کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو مکمل مالی خودمختاری دینے کی منظوری دے دی، کمیٹی نے با ئیو میٹرک نظام متعارف کرانے پر الیکشن کمیشن سے حتمی رائے بھی مانگ لی، انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی بدھ سے نئے قانونی مسودے کی شق وار منظوری شروع کرےگی ۔