پاکستان
04 اگست ، 2015

کراچی میں خواتین تھانے داروں کا تجربہ ناکام ہو گیا

کراچی میں خواتین تھانے داروں کا تجربہ ناکام ہو گیا

کراچی.......ایک طرف بھتاخور عورت گرفتار ہوئی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں تعینات کی گئی چاروں تھانے دار خواتین کو ہٹادیا گیا ہے۔ شہر میں لگائی گئی تین تھانوں میں خواتین ایس ایچ اوز۔ سب انسپکٹر غزالہ ایس ایچ او کلفٹن، سب انسپکٹر انیلا قادر کو جوہر آباد اور انسپکٹر زیب النساء کو تعینات کیا گیا ایس ایچ او بہادرآباد،لیکن جناب سابق کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا یہ تجربہ ہوگیا ناکام اوران تمام تھانوں سے خواتین اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او زیب النساء کو بدعنوانی کے الزام میں کیا گیا معطل اور تعینات کیا گیا انسپکٹر شبانہ جیلانی کو، لیکن چند دنوں میں ہی سڑک کے بیچ بہادرآباد میں ہی ایس ایچ او شبانہ اور سابقہ ایس ایچ او زیب النساء لڑ پڑیں۔ پھر کیا تھا،ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے کردیا شبانہ جیلانی کو بھی معطل۔ اسی طرح جرائم پر قابو نہ پانے اور علاقے میں گشت نہ کرنے پر ایس ایچ او جوہر آباد سب انسپکٹر انیلا قادر بھی ہوئیں معطل اور آخر میں سب انسپکٹر غزالہ کو بھی کرسی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سب انسپکٹر غزالہ کا کہنا ہے کہ انہیں معطل نہیں کیا گیا بلکہ وہ 15روز کی چھٹیوں پر ہیں اور اس طرح اب شہر کے کسی بھی تھانے میں خاتون ایس ایچ او تعینات نہیں ہے۔

مزید خبریں :