05 اگست ، 2015
لاہور.......وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ یوحنا آباد چرچ دھماکےکرنے والےدہشت گردوں کوافغانستان کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کی مدد حاصل تھی،8دہشت گردوں میں سے 5 کو گرفتار کر لیا گیا ہے، 3کی تلاش جاری ہے۔ لاہور میں 90 شاہراہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ یوحنا آباد چرچ دھماکے ایک سازش تھی جس کا مقصد مسلمانوں اور مسیحی برادری میں غلط فہمیاں پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 8میں سے 5دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کو ’’را ‘‘ کی مدد حاصل تھی، دفتر خارجہ کی سطح پر یہ مسئلہ اٹھایا جارہا ہے ۔ پریس کانفرنس میں گرفتار دہشت گردوں کے حوالے سے ویڈیوز اور سہولت کاروں کی رہائشی عمارت بھی دکھائی گئی۔وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ اسی گروپ نے ماڈل ٹاؤن اور پولیس لائنز میں خود کش دھماکے کیے تھے ۔