پاکستان
05 اگست ، 2015

پی ٹی آئی اراکین کوڈی سیٹ کرنےکیلئے کسی کا ساتھ نہیں دینگے،وزیراعظم

 پی ٹی آئی اراکین کوڈی سیٹ کرنےکیلئے کسی کا ساتھ نہیں دینگے،وزیراعظم

اسلام آباد ......وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے قیام کو جائز قرار دیا ہے،غیر معمولی اقدام کی عدالتی توثیق کے انتہائی مثبت اثرات ہونگے،تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنےکیلئے کسی کا ساتھ نہیں دینگے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ایوان کی مضبوطی میں جمہوریت کی مضبوطی ہے ،مسائل چھوٹے ہوں یا بڑے حل کی جگہ پارلیمان ہی ہے، ایم کیو ایم اور جمعیت علما اسلام ڈی سیٹ کے معاملے پر نظر ثانی کریں ،اگر تحریک واپس نہ لی گئی تو کل ووٹنگ کرالی جائے ۔ نوازشریف نے مزید کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ ہماری تاریخ کا اہم سنگ میل ہے،فیصلے اگر سڑکوں پر کیے جائے تو اسکے منفی اثرات ملک اور جمہوریت پر پڑتے ہیں ،ایوان میں بیٹھی ہر سیاسی جماعت مینڈیٹ لے کر آئی ہے ،اتفاق رائے کی فضا کو قائم رکھنا ہے ،مولانا سے متعلق عمران خان کے الفاظ سے مجھے دکھ ہوا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب ، نیشنل ایکشن پلان ، آئینی ترامیم ، پاک چین اقتصادی راہداری اور خارجہ امور پر متفقہ فیصلے کئے۔ان کا مزید کہناتھا کہ ہماری مسلح افواج اور ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، اس جنگ میں ہمیں کامیابی حاصل ہورہی ہے۔

مزید خبریں :