06 اگست ، 2015
لاہور.......پنجاب میں دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کالا باغ اور چشمہ کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر بہاؤ 5 لاکھ 73 ہزار 108 کیوسک اور اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔تربیلا پر بہاؤٔ 4 لاکھ 6 ہزار ،کالاباغ 4 لاکھ 65 ہزار 923 جبکہ چشمہ کے مقام پر بہاؤ 4 لاکھ 82 ہزار 164کیوسک اور درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔نالہ ڈیک میں قلعہ صوبہ سنگھ کے مقام پرپانی کا بہاؤ 5 ہزار 670 کیوسک اورنچلے درجے کا سیلاب ہے ،ترجمان کے مطابق کے دریائے جہلم ، چناب،ستلج اور ندی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں ۔