پاکستان
06 اگست ، 2015

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل کا کوئٹہ کا دورہ

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل کا کوئٹہ کا دورہ

کوئٹہ.......وزیراعظم نواز شریف نے آج کوئٹہ کا دورہ کیا، امن و امان سے متعلق اجلاس میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی، اس میں اقتصادی راہداری منصوبوں کی سیکورٹی یقینی بنانے سمیت اہم فیصلےکیے گئے۔ وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر وفاقی وزراء چوہدری نثارعلی خان اور عبدالقادربلوچ کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے۔ بعد میں وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ، گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ گورنر ہاؤس ہی میں مانگی ڈیم، سمنگلی روڈ فلائی اوور اور بلوچستان زرعی یونیورسٹی کے منصوبوں کا رسمی سنگ بنیاد رکھا اور اس کےساتھ ہی سریاب فلائی اوور منصوبے کا افتتاح بھی کیا، بعد ازاں وزیراعظم نے پرامن بلوچستان پلان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی،اس موقع پر انہوں نے پرامن بلوچستان پلان کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں اقتصادی راہداری منصوبوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیاگیا، جبکہ پرامن بلوچستان کےمنصوبے کے تحت فیصلہ کیاگیا کہ صوبے میں ہتھیار ڈالنےوالوں کےبچوں کی تعلیم، صحت اور روزگار حکومت کی ذمے داری ہوگی اور انہیں مالی معاونت بھی فراہم کی جائےگی۔

مزید خبریں :