دنیا
07 اگست ، 2015

امریکا جنگوںسے تباہ ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت سے بھاری پیسہ کما رہا ہے

 امریکا  جنگوںسے تباہ ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت سے بھاری پیسہ کما رہا ہے

کراچی.......رفیق مانگٹ.......امریکا دنیا بھر میں جنگوں اور فوجی تنازعات سے تباہ ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت سے بھاری مالی فائدہ اٹھار ہا ہے۔ دنیا بھر کی بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں کے صدر دفاتر امریکا میں موجود ہیں،یہی وجہ ہے کہ امریکا اسلحہ سازی اور فروخت میں دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں کی تجارت ایک بہت منافع بخش کاروبار ہے، لیکن اس میںاخلاقیات کا بہت کم دخل ہے۔امریکا نے جنگ یا فوجی تنازعات سے تباہ ممالک سے ہتھیاروں کی تجارت سے بہت زیاد پیسہ کمایا ہے۔ امریکہ اکثر ان ممالک کی فوجوں یا ان کے شہریوں پر ظلم کرنے کے لئے انہیں ہتھیار فراہم کرتا ہے یا ان کے ساتھ ہتھیاروں کودوبارہ فروخت کے مشکوک معاہدے کرتا ہے۔امریکہ دنیا بھر میں اسلحہ برآمد کنندگان پہلے نمبر پر ہے جب کہ دوسرے میں روس ،تیسرے میں چین ہے جہاں گزشتہ پانچ برس کے دوران ہتھیاروں کی برآمد میں 143 فی صد اضافہ ہوا۔اس کے بعد جرمنی اور فرانس ہیں۔بھارت، چین، پاکستان، شمالی کوریا، جنوبی کوریا اور سنگاپور ہتھیاروںکے اہم درآمد کنندہ ہیں۔ دنیا کے مجموعی ہتھیاروں کی درآمد میں تیس فی صد انہی پانچ ممالک سے ہوتی ہے جب کہ یورپ ہتھیار خریدنے کی بجائے فروخت کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔حالیہ سالوں میںیورپی اسلحہ کی درآمد میں36 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اس کی وجہ لوگوں امن کے دوران خطرے کو کم محسوس کرتے ہیں ،اس کے علاوہ خریداری کے لئے دستیاب پبلک فنڈز میںمالیاتی بحران کی وجہ سے کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید خبریں :