07 اگست ، 2015
کراچی .....متحدہ قومی موومنٹ نے آصف زرداری اور عمران خا ن کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی فوج سے متعلق متنازع بیان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی فوج مخالف گفتگو کے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے سربراہان کے خلاف قراردایں پیر کو منظور کرائینگے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم رہنما محمد حسین کا کہناتھا کہ تعصب پر مبنی سیاست کی جارہی ہے،الطاف حسین کے خلاف پورے ملک میں نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ سندھ اسمبلی میں آج سےپہلےسیاسی قائدین کےخلاف قرارداد نہیں آتی تھیں،تمام پارٹیوں نےطےکیاتھا کہ کسی کیخلاف کوئی بیان یاقرارداد نہیں لائی جائےگی،لیکن اب ایم کیو ایم بھی بھرپور قراردادیں لائیگی ۔سردار احمد نے کہا کہ ایجنڈے کا آخری آئیٹم باقی تھا اور فنکشنل لیگ کو موقع دیدیا گیا،اسپیکر صاحب نے ہمیں نہیں سنا،آج پیپلزپارٹی نےایم کیوایم کی پیٹھ پرچھراگھونپاہے۔