07 اگست ، 2015
ملتان ........ ملتان ریلوے پولیس میں بھرتیوں کے لئے خواتین اور مردوں کا جسمانی فٹنس کا ٹیسٹ ہوا ۔ دوڑ میں شریک خواتین گرمی کے باعث بے ہوش ہو کر گر پڑیں۔ملتان کے ریلوے گراؤنڈ میں ریلوے پولیس کے لئے 8 اے ایس آئی کی نشستوں کے لئے ایک ہزار 88 امیدواروں نے شرکت کی ۔ 8 نشستوں میں سے ایک خاتون کی نشست جبکہ 7 نشستیں مردوں کی تھیں ۔ تمام امیدواروں کو ایک میل کا فاصلہ 10 منٹ میں طے کرنا تھا ۔ ایک اے ایس آئی کی خاتون والی نشست پر 50 سے زائد خواتین جسمانی فنٹس کے ٹیسٹ میں حصئہ لیتے ہوئے دوڑیں تو گرمی کے باعث 5 خواتین گر کر بے ہوش ہو گئی ۔ دوڑ میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ میں گھاس بڑا تھا جس کے باعث انہیں دوڑنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔