08 اگست ، 2015
کوہاٹ ........محکمہ انسداد دہشت گردی ریجن کوہاٹ نے ایک کامیاب چھاپے کے دوران بھتہ خور کو حراست میں لیکر تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق خطرناک بھتہ خور عمران خان کے حوالے سے پولیس کو اطلاع ملی کہ وہ علاقے میں موجود ہے ۔اس اطلا ع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کےلئے عثمانیہ نہر پل پٹی پہنچے جہاں پولیس نے اپنی رہائش گاہ سے بھتہ خور عمران خان کو گرفتارکرلیا ۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کوبعداذاں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔