08 اگست ، 2015
لاہور .......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں جبکہ نقصانات کے سروے کےلیے انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب ہمارے بہن بھائی ہیں ان کی ضروریات کا مکمل خیال رکھاجائے اورانھیں کیمپوں میں تینوں وقت کا کھانا مہیاہوناچاہیےشہباز شریف نے رابطہ سڑکوں کی فی الفور بحالی کا کام مکمل کرنے کی بھی ہدایت کیے ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ جہاں ضرورت ہو فوری بیلی برجز لگاکر آمد و رفت بحال کی جائے۔