پاکستان
08 اگست ، 2015

مانسہرہ ہیلی کاپٹرحادثے کے شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ میں اداکردی گئی

 مانسہرہ ہیلی کاپٹرحادثے کے شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ میں اداکردی گئی

راولپنڈی .....مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ما نسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے 12 شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ اور ایئر چیف مارشل سہیل امان شریک ہوئے۔نماز جنازہ میں تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس ور ریٹائرڈ اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔نماز جنازہ میں شہدا کے اہل خانہ سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مزید خبریں :