08 اگست ، 2015
کراچی.........کراچی کے پوش علاقےڈیفنس ،کلفٹن میں سرگرم اسٹریٹ کریمنلز کو قابو کرنے کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ نے اعلیٰ حکام سے مزید نفری کا مطالبہ کردیا ہے۔ ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹر جمیل احمد نے جیو نیوز گفتگو کے دوران ساؤتھ زون میں میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر کرنے کےلیے 130 اہلکاروں پر مشتمل مزید نفری مانگ لی۔ واضح رہے کہ موٹرسائیکل سوار چھ ملزمان کے گروہ نے ساؤتھ زون میں اسٹریٹ کرائم اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں سرگرم ہے اور پولیس ان وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی جس کے باعث ڈی آئی جی ساؤتھ نے نفری کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ان بڑھتی ہوئی وارداتوں سے کچھ ہفتوں قبل ساؤتھ زون سے سندھ ریزرو پولیس کی نفری ہٹائی گئی ہے۔ڈاکٹر جمیل نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایس آر پی کے تعینات130 اہلکاروں کے جانے کے بعد اس گروپ کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔