پاکستان
12 جنوری ، 2012

پیر پگارا کی میت لندن سے کراچی پہنچا دی گئی

پیر پگارا کی میت لندن سے کراچی پہنچا دی گئی

لندن ... حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا کی میت پی آئی اے کی پروازکے ذریعے لندن سے کراچی پہنچادی گئی ہے۔پیرپگارا کی تدفین انکے آبائی علاقے پیر جو گوٹھ میں کی جائیگی۔قبل ازیں پیرپگاراکی میت لندن میں سردخانے سے ہیتھروائرپورٹ منتقل کی گئی تو اس موقع پر پیرپگارا کے صاحب زادے اور انکی جماعت سے وابستہ افراد بھی موجود تھے۔ پرواز 35 منٹ کی تاخیر سے پاکستانی وقت کے مطابق گیارہ بج کر5منٹ پر روانہ ہوئی جو صبح سواچھ بجے کے قریب کراچی پہنچ گئی۔ قومی ائر لائن سے پرواز کے ساتھ پیرپگاراکے خاندان کے اہم افراد بھی وطن آئے۔جہاں سے خصوصی پرواز سے سکھر روانہ بھیجی جائے گی ۔جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پیرجوگوٹھ منتقل کی جائیگی۔ تدفین کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :