10 اگست ، 2015
قلات....... قلات کےعلاقے میں ایک مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔لیویزذرائع کے مطابق گیس سیلنڈر پھٹنے کا واقعہ قلات کےعلاقےتوخ میں پیش آیاجہاں مکان میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ اور لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی ،زخمی افراد کو قلات اسپتال منتقل کیاجارہاہے۔