پاکستان
10 اگست ، 2015

کراچی: انٹرمیڈیٹ سال دوم پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان

کراچی: انٹرمیڈیٹ سال دوم پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان

کراچی: انٹرمیڈیٹ سال دوم پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان
کراچی.....اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، جس میں لڑکیوں نے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پہلی تینوں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر کے لڑکوں پر سبقت حاصل کرلی ہے۔ نتائج کے مطابق ڈی اے ڈگری کالج کی کرشمہ کماری بنت سونومل رول نمبر 862076 کل نمبر 1100 میں سے 999 نمبرز 90اعشاریہ 82فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن کی حقدار قرار پائیں جبکہ دوسری پوزیشن گورنمنٹ سرسید گرلز کالج کی رمشا عرفان بنت عرفان احمد رول نمبر 855208 نے 988 نمبر89اعشاریہ82 فیصد کے ساتھ دوسری اور آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول کی حرا اقبال بنت اقبال نیوی والا رول نمبر 851422 نے 985 نمبر 89اعشاریہ55فیصد حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ناظم امتحانات نے بتایا کہ سینٹ لارنس گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی سائرہ بتول رضوی بنت سید حسن مصطفی رضوی رول نمبر 856358اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی عمارہ جمیل بنت جمیل الرحمن رول نمبر 857621نے 984 نمبر 89اعشاریہ45فیصد حاصل کرتے ہوئے مشترکہ طور پر چوتھی پوزیشن، بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج کی ہی ازقا قاضی بنت محمد اعظم رول نمبر 857576 نے 982نمبر 89اعشاریہ27 فیصد حاصل کر کے پانچویں پوزیشن اور ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کے محمد انس صدیقی ولد محمد صدیق رول نمبر 846708 نے 981 نمبر 89.18فیصد نمبر حاصل کر کے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ ناظم امتحانات نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پری میڈیکل کے امتحانات میں 21142 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 20855 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 10423 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 49اعشاریہ98 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 1090 امیدواروں نے اے ون گریڈ، 2659 نے اے گریڈ، 3065 نے بی گریڈ، 2680 نے سی گریڈ، 911 امیدواروں نے ڈی گریڈ جبکہ 18امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔نتائج کی تقریب میں چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ نتائج جیو نیوز کی ویب سائٹ www.geo.tv/results پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :