10 اگست ، 2015
کراچی......گیارہ اگست سے کراچی کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھل جائیں گے اور بچوں کے مزے بھی ختم ہوجائیں گے۔ بچے اسکول جانے کی تیاریاں کرنے میں مصروف ہیں۔ کراچی کے اسکولوں میں دو ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات اور اضافی چھٹیاں بھی ختم۔ رمضان بھی گئے اور عید بھی گزر گئی۔ اب اسکول جانا ہے، بچوں نے اسکول جانے کی تیاریاں شروع کردیں۔دو ماہ کی چھٹیاں موج مستی کرکے گزار دیں ہیں۔اب اسکول جانا ہے تو پڑھنا تو پڑے گا۔کچھ بچے ایسے بھی ہیں جن کا ابھی بھی اسکول جانے کا دل نہیں چاہتا۔ کہتے ہیں تھوڑی چھٹیاں اور مل جائیں تو مزہ آجائے۔ اسکول کھلتے ہی کچھ بچوں کے پیپر بھی شروع ہوجائیں گے۔تو انہیں تو بس پیپر کی ٹینشن ہے۔طویل عرصہ بعد اسکول جانے کی خوشی بھی ہے،لیکن پہلے دن صبح ہی صبح اٹھنے کو بہت سے بچے بہت بڑی مشکل سمجھتے ہیں،کہتے ہیں جلد اٹھنے کی عادت میں ابھی وقت لگے گا۔ بہت ہوگیا موج مستی اور ہلہ گلہ اب ہے اسکول جانے کی باری۔ بچوں نے اسکول جانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔