11 اگست ، 2015
کوئٹہ......کوئٹہ کے علاقے کلی شابو سے ملنےو الی چاروں لاشوں کے حوالے سے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔اسی حوالے سے چھ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ منظور سرور چوہدری نے جیونیوز کوبتایا کہ کلی شابو کےقریب سے ملنےوالی چارلاشوں کےواقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں اس حواسے سے تحقیقاتی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں اور واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، تاہم ابھی تک تحقیقات میں کچھ واضح صورت حال سامنے نہیں آسکی ہے۔اسی واقعہ میں چھ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیاگیاہے،جن سے تفتیش جاری ہے۔ کلی شابو سے رات گئےدو خواتین سمیت چار افراد کی لاشیں ملی تھیں۔ چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیاتھا۔