11 اگست ، 2015
لاہور.......لاہور ہائی کورٹ میں قصور زیادتی کیس کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چلانے کی درخواست پر عدالت نے ہوم سیکریٹری پنجاب ، آئی جی اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دئیے۔درخواست گزار کے وکیل آفتاب باجوہ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ بچوں سے زیادتی کے واقعے پر پورا ملک بالخصوص قصور کا علاقہ دہشت زدہ ہے ۔بلیک میلنگ کے نام پر بھتہ بھی وصول کیا گیا ۔ دہشت پھیلانااور بھتہ خوری دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں ۔درخواست گزار نے مقدمات کا ٹرائل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے ہوم سیکریٹری ،آئی جی پنجاب ،ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کو کل کیلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔