پاکستان
11 اگست ، 2015

سرگودھا : کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن،4مشتبہ افراد گرفتار

سرگودھا : کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن،4مشتبہ افراد گرفتار

سرگودھا.....سرگودھا میں پولیس نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون کر کے 4مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق نواحی گاؤں 50شمالی میں علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 100سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا گیا،گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :