پاکستان
11 اگست ، 2015

کراچی:لیڈی ہیلتھ ورکرزکا احتجاج ،پولیس نے واٹر کینن طلب کرلی

  کراچی:لیڈی ہیلتھ ورکرزکا احتجاج ،پولیس  نے واٹر کینن طلب کرلی

کراچی........چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم احتجاج کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین سندھ اسمبلی پہنچ گئیں۔پولیس نے کچھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو حراست میں لے لیا۔احتجاج کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج جاری رکھیں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر شبانہ کوثر سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز سندھ اسمبلی کی جانب روانہ ہوگئیں۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے واٹر کینن بھی طلب کرلیا ہے ۔ احتجاج کے دوران تین لیڈی ہیلتھ ورکرز بیہوش ہوگئیں جس کے بعد مظاہرین نے بیہوش خواتین کے ہمراہ اسمبلی کے گیٹ پر دھرنا دیا، تاہم وزیر اعلی سندھ مظاہرین سے ملے بغیر ہی اسمبلی پہنچ گئے جس کے بعد بیہوش ہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکر کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :