پاکستان
11 اگست ، 2015

زہرہ شاہد قتل کیس ، سماعت سینٹرل جیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن

زہرہ شاہد قتل کیس ، سماعت سینٹرل جیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن

کراچی........محکمہ داخلہ سندھ نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت کراچی سینٹرل جیل میں کرنے کا محکمہ داخلہ سندھ نوٹفکیشن انسداد دہشت گردی کی عدالت کو موصول ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کےقتل کیس کی آئندہ سماعت 19 اگست کو سینٹرل جیل میں ہوگی۔زہرہ شاہد قتل کیس میں 3 ملزمان کلیم، راشد عرف ٹیلر اور زاہد عباس زیدی گرفتار ہیں۔دوسری طرف انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سبین محمود قتل کیس میں عدم گرفتار ملزم علی رحمان عرف ٹونی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے 17 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سبین محمود قتل کیس میں سانحہ صفورا میں ملوث ایک ملزم سعد عزیز گرفتار ہے۔ کیس کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :