پاکستان
11 اگست ، 2015

اقدام قتل کے دو مجرموں کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی

اقدام قتل کے دو مجرموں کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی

کراچی.........کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اقدام قتل کے دو مجرموں کو 10،10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے اقدام قتل کے دو مجرموں کو 10،10 سال قید اور 30،30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔مجرمان 16 سالہ شاکر خان اور بختیار نے 2013 ء میں ڈاکس کے علاقے میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا تھا۔ مجرم شاکر خان کا مقدمہ جوئینائیل نظام کے تحت چلایا گیا۔

مزید خبریں :