پاکستان
11 اگست ، 2015

کراچی پولیس کے 19 افسران بھتہ و اغوا کی وارداتوں میں ملوث نکلے

کراچی پولیس کے 19 افسران بھتہ و اغوا کی وارداتوں میں ملوث نکلے

کراچی........کراچی پولیس کے 19 افسران بھتہ لیتے ہیں، لوگوں کو تاوان کیلئے اغوا کرتے ہیں، رینجرز نے پول کھول دیا۔ رینجرز نے پولیس کے اعلیٰ افسران کو خط لکھا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ کراچی پولیس کے 19 افسران بھتہ لیتے ہیں اور لوگوں کو تاوان کیلئے اغوا کرتے ہیں، 19 پولیس افسران سیاسی پشت پناہی اور مجرموں کو تحفظ دینے کے جرائم میں ملوث ہیں، ان 19 پولیس افسروں اور اہل کاروں کے خلاف تفتیش کریں،ایکشن لیں۔ رینجرز کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان میں ایس پی راجا عمر خطاب کا بھائی پولیس کانسٹیبل راجا بشیر بھی شامل ہے، کرائم برانچ کا ایس ایس پی اکرم ابڑو اغوا برائے تاوان میں ملوث ہے، سی آئی ڈی گارڈن کا انسپکٹر خرم وارث لینڈگریبنگ اور کال سنٹر سے بھتہ وصولی میں ملوث ہے، سی آئی ڈی گارڈن کا انسپکٹر چودھری اعظم بھتہ خوری کرتا ہے، ایس آئی یو صدر کا انسپکٹر واصف قریشی مجرموں کو پناہ دینے میں ملوث ہے جبکہ ایک سویلین عمران میمن بھتہ خوری کیا کرتا ہے۔

مزید خبریں :