پاکستان
11 اگست ، 2015

بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالنے کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالنے کا اعلان

کراچی.......بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا پرچم اب انھوں نے اٹھا لیا ہے، احمقوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی نہ ختم ہوئی ہے، نہ ختم ہوگی۔ اقلیتوں کے دن کے موقع پر کراچی میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد پارٹی ہے جو مذہب کی بنیاد پر شہریوں میں تفریق نہیں کرتی۔اقلیتوں کے دن پر کراچی میں پیپلز پارٹی نے اپنی تقریب کے لیے بلاول ہائوس کو منتخب کیا۔ ایسے میں کارکنوں میں جلسہ عام جیسا جوش تو پیدا نہ ہوا مگر پارٹی ترانوں اور بلاول بھٹو کے خطاب نے گہماگہمی ضرور پیدا کی۔ بلاول بھٹو نے ان لوگوں کو احمق قرار دیا جو یہ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہو چکی۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد ایسی جماعت ہے جو مذہب کی بنیاد پر شہریوں میں تفریق نہیں کرتی۔بلاول بھٹو زرداری نے اس خطاب میں بھی اشعار کا استعمال کیا اور خطاب کے آخر میں اپنا پیغام دینے کے لیے بھی شعر کو ہی استعمال کیا۔

مزید خبریں :