پاکستان
11 اگست ، 2015

یونیسف کی قصور میں بچوں سے جنسی زیادتی کی شدید مذمت

یونیسف کی قصور میں بچوں سے جنسی زیادتی کی شدید مذمت

اسلام آباد..... اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے قصور میں بچوں سے جنسی زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔یونیسیف کی جنوبی ایشیا کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر فلپ کوری نے کہا ہے کہ قصور واقعہ کے محرکات کے حوالے سے حکومت پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ قصور میں بچوں کے ساتھ کئی سال سے جاری زیادتی کی خبریں ہولناک ہیں، ہماری ہمدردیاں متا ثرہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں اور ان کے اہلخانہ کو مکمل تحفظ دینا ضروری ہے ۔ فلپ کوری نے کہا امید ہے کہ حکومت پاکستان قصور واقعہ کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

مزید خبریں :