پاکستان
11 اگست ، 2015

نبیل گبول کا الزام جھوٹا ہے،احسان فراموشی نہ کریں، رابطہ کمیٹی

 نبیل گبول کا الزام جھوٹا ہے،احسان فراموشی نہ کریں، رابطہ کمیٹی

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین پر قتل کی دھمکیوں کے الزام کوسراسرجھوٹ ، لغو،من گھڑت، بے بنیاداو رایم کیوایم کی قیادت کوبدنام کرنے کی کوشش ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے وکلاء اس الزام کاجائزہ لے رہے ہیں اور اس الزام پرمبنی پٹیشن کی کاپی حاصل کرنے کے بعد اس الزام کاتفصیلی جواب دیاجائے گا۔ دریں اثنا رکن رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا نے نبیل گبول کی ہرزہ سرائی اور بے بنیاد بہتان تراشی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نبیل گبول احسان فراموشنہ نہیں کریں اوراپنی اوقات میں رہیں۔ ایک بیان میں قاسم علی رضا نے کہاکہ نبیل گبول، رینجرز کی سیکوریٹی کے حصول کیلئے سیاسی شعبدہ بازی کی بدترین مثالیں قائم کررہے ہیں جو ان کے گھٹیاکردار کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ سیاسی طور پر یتیم ہوجانے والے نبیل گبول احسان فراموشی اور منافقت کا مظاہرہ کررہے ہیں،وہ نجی محفلوںمیں تو الطاف حسین کو مدبر سیاسی رہنما قراردیتے ہیںلیکن دوسری جانب ذاتی مفادات کے حصول کیلئے اخلاقی پسماندگی کامظاہرہ کرکے اپنے بزرگوں کی تربیت کا جنازہ نکال رہے ہیں جوکہ انتہائی افسوسناک ہے ۔اپنی سیکوریٹی کیلئے درخواست کرنانبیل گبول کا حق ہے لیکن اس مقصد کیلئےالطاف حسین پربہتان تراشی کرنا سراسر گھٹیاپن اور احسان فراموشی ہے ۔

مزید خبریں :