پاکستان
12 اگست ، 2015

سوات:تحصیل مٹہ میں مسافر وین الٹنے سے 3 افراد جاں بحق

سوات:تحصیل مٹہ  میں مسافر وین الٹنے سے 3 افراد جاں بحق

سوات....... سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقے درشخیلہ میں مسافر وین الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق مسافروین مٹہ سے مدین جارہی تھی کہ درشخیلہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جسکے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 20افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر مزیدایک شخص جاں بحق ہوگیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں میں 3 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :