پاکستان
12 اگست ، 2015

محمدہاشم سپردخاک،ارکان رابطہ کمیٹی ودیگر کی شرکت

محمدہاشم سپردخاک،ارکان رابطہ کمیٹی ودیگر کی شرکت

کراچی......ماورائے عدالت قتل کیے گئے متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے رکن محمدہاشم شہیدکوایدھی قبرستان جامشوروسے قبرکشائی کے بعدکراچی میںعزیزآبادکے شہداء قبرستان یٰسین آباد میںسپردخاک کردیاگیا۔اس سے قبل شہیدکی نمازجنازہ شہداء اردومسجدلیاقت آبادنمبردس کے سامنے اداکی گئی۔نمازجنازہ اورتدفین میںرابطہ کمیٹی کے ارکان کہف الوریٰ، اسلم آفریدی،گلفرازخان خٹک،عبدالحسیب،عارف خان ایڈووکیٹ،سیدامین الحق،مطیع الرحمن،کمال ملک،اقبال مقدم،سی ای سی کے انچارج وسیم اخترواراکین،سابق اراکین سندھ اسمبلی،مختلف ونگزاورشعبہ جات کے ارکان،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوںکے ذمہ داران وکارکنان،ہمدردوں اورمحمدہاشم شہیدکے بیٹوں،بھائی اوردیگرعزیزواقارب نے بہت بڑی تعدادمیںشرکت کی۔بعدازاں شہیدکاجسدخاکی خدمت خلق فائونڈیشن کی ایمبولینس ،میت بسوںکے ہمراہ ان کی آخری آرام گاہ شہداء قبرستان لیجایا گیا جہاںمحمدہاشم شہیدکی تدفین عمل میںلائی گئی اورشہیدکی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور الطاف حسین سمیت تمام سوگواران کے صبرجمیل کے لئے خصوصی دعائیںکی گئیں۔دریںاثناء ایم کیوایم سی ای سی کے انچارج وسیم اخترنے محمدہاشم شہیدکے بھائی صلاح الدین اوردیگراراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نام نہادکراچی آپریشن نے ہمارے درینہ کارکن محمدہاشم کوبھی ہم سے جداکردیا۔محمدہاشم کی ماورائے عدالت شہادت کی شکل میںسب کے سامنے ہے جنہیں6مئی کونائن زیروسے گھرجاتے ہوئے سادہ لباس اہلکاروںنے گرفتارکیاتھااوردوماہ تک انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناکرانتہائی بے دردی سے قتل کے بعد لاش جامشوروبائی پاس کے قریب پھینک دی جہاںایدھی والوںنے انہیںلاوارث قراردیکرایدھی قبرستان نوری آباد میںدفنادیا تھا۔دریں اثنا الطاف حسین نے کورنگی سیکٹرکے لاپتہ کارکن محمدفہدعزیزکے والدسیدعبدالعزیزکے انتقال پرگہرے رنج وغم اور افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیںصبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میںاعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین) الطاف حسین نے گرفتاری کے بعدلاپتہ کیے گئے فہدعزیزکی بحفاظت بازیابی کے لئے بھی دعاکی۔

مزید خبریں :