13 اگست ، 2015
اسلام آباد ........وزیر اطلاعات پر ویز رشید نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن صرف مجرموں کے خلاف ہے ، کسی شخصیت اور جماعت کے خلاف نہیں۔آپریشن کراچی پر کوئی سمجھوتہ نہيں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو میں پرویز رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ سیاسی ہے،اسے سیاسی طریقے سے حل کیا جائے گا۔ساتھ ہی ساتھ انھوں نے واضح کیا کہ کراچی آپریشن پر کسی قسم کو کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیرا طلاعات نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ووٹرز کا احترام کرتے ہیں۔ان ووٹرز اور کراچی کے امن کو سامنے رکھتے ہوئے ہی فیصلے کیے جائیں گے۔