13 اگست ، 2015
پشاور.......پشاورمیں چغلپورہ کے قریب کھیتوں سے نوجوان کی نعش برآمدہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو خواتین کے تنازع پر گولی مارکر قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پشاورکے نواحی علاقہ چغلپورہ میں کھیتوں سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے پولیس کے مطابق نوجوان کو گولی مارکر قتل کیا گیاہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو خواتین کے تنازعے پر قتل کیا گیا ہے جب کہ ورثاء کی جانب سے کسی پر کوئی دعوایداری نہیں کی گئی۔