13 اگست ، 2015
اسلام آباد ......پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، افغانستان میں داعش کی موجود گی خطرناک ہے۔ملاقات کے بعد مشترکہ میڈیا بریفنگ میں سرتاج عزیز نے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک میں قریبی دوستانہ تعلقات ہیں،ایٹمی معاہدے پر ایران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پرفوری عملدرآمد چاہتے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران،پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کی مکمل حمایت کرتاہے، امت مسلمہ کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ علاقائی صورتحال اور انتہاپسندی پر بات چیت ہوئی ہے۔