13 اگست ، 2015
کراچی......پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور عارف علوی نے کہا ہے کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،تاثرایسا مل رہا ہے کہ جیسے دھمکیاں ایم کیوایم کی جانب سےدی جارہی ہیں۔ عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھمکیوں سے متعلق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک بھی لارہاہوں۔ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاویدکا دھمکیوں کے حوالے سے عارف علوی سے کہنا ہے کہ آپ اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔