پاکستان
13 اگست ، 2015

ایم کیو ایم استعفے،وزیراعظم نے مجھے ذمہ دار ی دی ہے،فضل الرحمان

ایم کیو ایم استعفے،وزیراعظم نے مجھے ذمہ دار ی دی ہے،فضل الرحمان

اسلام آباد......جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفوں پر سب کو تشویش ہے ، وزیراعظم نے مجھے ذمےداری دی ہےکہ ایم کیو ایم کی قیادت سےرابطہ کروں، وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے فضل الرحمان نے کہا کہ اگر آئین،قانون اور قاعدے سے گنجائش نکلی تو ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کی واپسی کوکوشش کریں گے، تاہم ہمارا موقف پی ٹی آئی کے استعفوںپر بھی یہ ہی تھا اورایم کیو ایم کے استعفوں پر یہ ہی ہے کہ استعفے اسپیکریاچیئرمین کےدفتر میں دینےکےبعدواپس نہیں ہوسکتے۔ہم کوشش کریں گے کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کے بعد کوئی نیا سیاسی بحران پیدا نہ ہو۔

مزید خبریں :