17 مئی ، 2012
نوشہرہ… پاک فضائیہ کے دو مشاق طیارے گر گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے رشکئی میں ایک محلے پر ایک مشاق طیارہ گر گیا جبکہ دوسرا طیارہ ذرا فاصلے پر گر گیا۔ گھر پر گرنے والے طیارے کے نتیجے میں آگ لگ گئی ہے جس کے بعد محلے والے اپنی مدد آپ کے تحت چارپائیوں پر زخمیوں کو نکال رہے ہیں۔