13 اگست ، 2015
اسلام آباد......جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار سےٹیلےفون پر رابطہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان استعفے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مولانافضل الرحمان نے دوران گفتگو فاروق ستارکومشورہ دیا کہ ایم کیوایم کو پارلیمانی سیاست کا حصہ رہناچاہییے۔مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے بھی آج کسی وقت ٹیلی فون پر رابطہ کریں گے۔