13 اگست ، 2015
اسلام آباد......وزیراعظم کےمشیرامیرمقام نےکہا ہے کہ ایم کیوایم کواپنےتحفظات گلی کوچوں میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں آکردورکرنےچاہئیں ،ان کا کہناتھا کہ خیبرپختونخواکوبجلی کاپوراحصہ مل رہا ہے اورصوبائی حکومت اس حوالےسےغلط الزامات لگارہی ہے۔پشاورمیں جے یو آئی اور اے این پی سےمذاکرات کےبعد امیر مقام نے اعلان کیا کہ پشاورٹاون فورمیں مسلم لیگ ن ، جے یو آئی اور اے این پی مشترکہ حکومت بنائیں گی۔ ان کا کہناتھا کہ ٹائون فورمیں ناظم مسلم لیگ ن اورنائب ناظم جےیوآئی سے ہوگا۔ امیر مقام کا کہناتھا کہ ایم کیوایم کوپارلیمنٹ میں اپنےتحفظات دورکرنےچاہئیں انہیں امیدہے کہ ایم کیوایم اپنےاستعفےواپس لے گی ان کا کہناتھا کہ خیبرپختونخواحکومت بجلی کوٹے اوررائلٹی کےحوالےسےوفاق پرغلط الزامات لگارہی ہے۔صوبے کوبجلی کوپوراکوٹہ اوررائلٹی دی جارہی ہےان کا کہناتھا کہ بلدیاتی انتخابات کوتین ماہ ہوچکے ہیں اورنئےمالی سال کوشروع ہوئےبھی دوسرامہینہ ہے لیکن ابھی تک بلدیاتی اداروں کواختیارات منتقل نہیں کیےگئے ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن سوات اورشانگلہ سمیت کئی اضلاع میں حکومتیں بنائےگی۔