پاکستان
13 اگست ، 2015

متحدہ کے استعفوں پر حکومت کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی

متحدہ کے استعفوں پر حکومت کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی

اسلام آباد......متحدہ کے استعفوں کے معاملے پر حکومت کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی ہے ، فیصلہ کیا گیا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی متحدہ کے اراکین کو فردا فردا طلب کریں گے ۔دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کےمطابق متحدہ کے اراکین قومی اسمبلی کو فردا فردا طلب کرنے کا نوٹی فیکیشن جلد ہی جاری کردیا جائے گا ، اور اس کا مقصد متحدہ کو بھی اسپیس دینا ہے ، ذرائع کے مطابق متحدہ کو بھی یہی طریقہ کار سوٹ کرتا ہے۔

مزید خبریں :