پاکستان
13 اگست ، 2015

پاکستان وبھارت مسئلہ کشمیر پر ایران کی مدد لیںتو خوشی ہو گی، جواد ظریف

پاکستان وبھارت مسئلہ کشمیر پر ایران کی مدد لیںتو خوشی ہو گی، جواد ظریف

اسلام آباد......ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر ایران کی مدد لینا چاہیں تو خوشی ہو گی، ایران کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ایران کے بھارت سے تعلقات کا پاکستان سے تعلقات پر کوئی اثر نہیں ہو گا، پاکستان سے ایران کے تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران فلسطینوں کی حمایت جاری رکھے گا، مشرق وسطیٰ کے معاملات سے ایران اور سعودی عرب کو علیحدہ نہیں کیا جا سکتا، افغانستان میں داعش کا خطرہ موجود ہے، پاکستان اور ایران کو مل کر اس خطرے سے نمٹنا ہو گا۔

مزید خبریں :