13 اگست ، 2015
کراچی......مملکت خدا داد پاکستان کے68ویں جشن آزادی کے موقع پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیزکو بانی پاکستان کی خواہشات کے مطابق تکفیری نہیں اسلامی مملکت کے طور پر دنیاکے سامنے پیش کرنا ہوگا، پوری قوم کووطن عزیزکے 68ویں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کر تا ہوں ، تمام محب وطن پاکستانیو ں کو اس یوم آزادی پر پاکستان کی بقاء ، سلامتی اور خوشحالی کے لئے تجدید عہد اور اس کے دشمنوں سے جنگ کا عزم کر نا ہو گا ، مفکر پاکستان علامہ اقبال نے جس آزاد وطن کا خواب دیکھا تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے جو آزاد وطن ہمارے پاس امانت کے طور پر چھوڑا تھا ، آج وہ آزادوطن دہشت گردی ، لا قانونیت، کرپشن اور طرح طرح کی بیماریوں کاشکار ہوچکا ہے ، افسوس کے اس وطن کے با اختیار ادارے بھی اب اس کے ساتھ وفا نہیں کر رہے، مفکر پاکستا ن اور بانی پاکستان کی ارواح اس وطن کی حالت زار پر نوحہ کناں ہو ں گئی۔ان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پاکستان ایک مرتبہ پھر اہل وطن سے اس عزم کا اعادہ چاہتا ہے جو اس نے 67برس قبل تحریک آزادی کے دوران کیا تھا ۔