پاکستان
14 اگست ، 2015

کوئٹہ :جشن آزادی کی تقریب میںسو سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے

کوئٹہ :جشن آزادی کی تقریب میںسو سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے

کوئٹہ.......کوئٹہ میں پولیس لائنز میں جشن آزادی کی تقریب کےموقع پر ایک سو سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے۔پولیس لائنز کوئٹہ میں جشن آزادی کی تقریب کےمہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ تھے۔ تقریب میں صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی ، آئی جی پولیس محمد عملش اور دیگر حکام بھِی شریک ہوئے۔تقریب میں صوبے کے مختلف علاقوں سے ایک سو سے زائد فراریوں نے ہتھیار بھی ڈالے۔فراریوں نے فرداً فرداً ہتھیار ڈالے ،اس موقع پر انہوں نے ریاست کےخلاف کاروائیاں نہ کرنے کا عزم کیا۔

مزید خبریں :