پاکستان
14 اگست ، 2015

دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب

دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب

نئی دہلی........نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب ہوئی۔ بچوں نے ملی نغمات پر ٹیبلو پیش کئے۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے ۔نئی دہلی میں پاکستا نی ہائی کمیشن میں ہونے والی یوم آزادی کی شاندار تقریب میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔۔ ہائی کمشنر نے پاکستانی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا ۔ رنگ برنگ لباس پہنے بچوں نے ملی نغموں پر شاندار پرفامنس بھی دیں۔

مزید خبریں :