پاکستان
14 اگست ، 2015

قومی پرچم کواونچا لہرانا ہے تو اس کا مطلب بھی سمجھنا ہوگا،شہبازشریف

قومی پرچم کواونچا لہرانا ہے تو اس کا مطلب بھی سمجھنا ہوگا،شہبازشریف

لاہور .......لاہور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب حضوری باغ میں ہوئی ،وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔ان کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کواونچا لہراتے ہیں تو اس کا مطلب بھی سمجھنا ہوگا ۔شاہی قلعے اور بادشاہی مسجد کے عین درمیان واقع خوبصورت حضوری باغ میں ہونے والی یوم آزادی کی تقریب میں فیملیز بھی تھیں ، بچے بڑے اور خواتین بھی ۔پروقار تقریب میں وطن سے محبت اورجشن آزادی کے سارے ہی رنگ ۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے مزاراقبال پر حاضری دی ،پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی،تاثرات درج کیے، شاہی قلعے پرپرچم لہرایا ۔اپنے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایٹمی طاقت اور کشکول ایک ساتھ نہیں ہو سکتے۔دہشت گردی،انتہاپسندی کے چیلنجوں اور کرپشن ،جہالت جیسی سماجی برائیوں کیخلاف مل کر جنگ لڑنی ہے ۔تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ اسکولوں کے بچوں میں گھل مل گئے ۔سب نے مل کر قومی پرچم لہرایا،ہم آواز ہو کر ملی نغمہ بھی گنگناتے رہے۔

مزید خبریں :