پاکستان
14 اگست ، 2015

خیبرپختونخوامیں یوم آزادی ،وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی پرچم کشائی

خیبرپختونخوامیں یوم آزادی ،وزیراعلیٰ پرویزخٹک  کی پرچم کشائی

پشاور........خیبرپختونخوامیں یوم آزادی کی مرکزی تقریب خیبرپختونخوااسمبلی کےسبزہ زارمیں ہوئی۔ وزیراعلیٰ پرویزخٹک نےپرچم کشائی کی اوربچوں نےملی نغمے پیش کیے۔ پشاورمیں یوم آزادی کےموقع پرپرچم کشائی کی تقریب خیبرپختونخوااسمبلی کےسبزہ زارمیں ہوئی جس میں صوبائی وزراء اراکین اسمبلی ،سرکاری افسران ،شہریوں اورطلباء وطالبات نےشرکت کی8بجکر58منٹ پرایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جس کےبعد وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے پرچم کشائی کی اورقومی ترانا پیش کیاگیا اس موقع پرفضامیں کبوتراورغبارے چھوڑے گئےپولیس کےدستے نےسلامی دی اورمارچ پاسٹ کیاروایتی لباس میں ملبوس اسکول کےبچوں نےملی نغمےگائےجبکہ ایف سی کےمحسود اسکواڈنےروایتی ڈانس پیش کیا۔تقریب کےآخرمیں ملک میں امن اورخوشحالی کےلئےخصوصی دعاکی گئی۔

مزید خبریں :