پاکستان
14 اگست ، 2015

قصور ویڈیو اسکینڈل ،متاثرہ گاوں کا ایک اور ملزم گرفتار

قصور ویڈیو اسکینڈل ،متاثرہ گاوں کا ایک اور ملزم گرفتار

قصور .......قصور ویڈیو اسکینڈل میں متاثرہ گاؤں کے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کی تعداد پندرہ ہو گئی ۔متاثرہ گاوں حسین خاں والا کے رہائشی ملزم عدنان فہیم کا اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا ۔ملزم عدنان فہیم کے خلاف مقدمہ گذشتہ روز اس کے کزن ولید کی جانب سے درج کرایا گیا ہے ۔ویڈیو اسکینڈل میں اب تک چوبیس مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ان مقدمات میں پندرہ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :