14 اگست ، 2015
اسلام آباد ........پاکستان نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے مرکزی ملزم کو دی گئی ضمانت واپس نہ لینے پر احتجاج کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ڈپٹی کمشنر پر سمجھوتہ ایکسپریس معاملے پر بھارتی عدالت کی کارکردگی پر شدیدتحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ماسٹر مائنڈ اور حملے میں دیگر کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ ترجمان کا مزید کہناتھا کہ حکومت پاکستان توقع کرتی ہے کہ بھارتی حکومت فروری2007ءکے سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریگی۔