14 اگست ، 2015
کراچی.......ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیے کے مطابق جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر برائے امتحانات 2015ءکی مارکس شیٹس تیار ہوچکی ہیں جو 18اگست کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد،19اگست کو گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن،20اگست کو ملیر، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی، 21اگست کو صدر، لیاری، کیماڑی، 22اگست کو بلدیہ، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، گڈاپ کے اسکولوں کو جاری کی جائیں گی۔ مارکس شیٹس بورڈسے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہ بذات خود یا اپنے سینئرٹیچر کے ذریعے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ دی گئی تاریخوں پر صبح ساڑھے 9تا شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے حاصل کر سکتے ہیں۔ جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ کے پرائیویٹ امیدواراپنی مارکس شیٹس بورڈ آفس کے گراؤنڈ فلور پر قائم کردہ کاؤنٹرز پر اپنے اصل ایڈمٹ کارڈ دکھا کر مندرجہ حاصل کر سکتے ہیں۔