14 اگست ، 2015
کراچی......پاکستان کے 68ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر کی طرح پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹیڈ کے زیراہتمام بھی ایک خصوصی تقریب پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ افسران نے صبح سویرے قومی پراچم کشائی کی تقریب منعقد کی اور فاتحہ خوانی کی گئی جس میں پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔دریں اثنا پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر کو سجایا بھی گیا ہے اور رات کو چراغاں بھی کیا گیا۔